نکاسی کے راستوں پر رہائشی منصوبوں سے سیلاب کا خطرہ ہے، عارف حسن
byAdmin-
0
نکاسی کے
راستوں پر رہائشی منصوبوں سے سیلاب کا خطرہ ہے، عارف حسن
کراچی(مطلوب حسین/ اسٹاف رپورٹر)
نامورمعمار و شہری منصوبہ ساز عارف حسن نے کہا ہے کہ کراچی کے نالوں کی جتنی مرضی
صفائی کرلیں سیلاب نے آنا ہی ہے کیوں کہ بارش کا پانی سمندر میں گرنے کے راستہ پر
رہائشی منصوبے بناکر اسے بند کردیا گیا ہے،وہ جمعرات کو مزدور کسان پارٹی کے مرحوم
صدرفتحیاب علی خان کی یاد میں "فتحیاب کا شہر :کراچی میں اضطراب و ہنگامہ کی
وجوہات" کے عنوان سے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل آفیئرز کی لائبریری
میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے،انہوں نے مزیدکہا کہ کراچی میں 10 لاکھ سے
زائد لوگ گھر یا گھرمیں جگہ نہ ہونے اور دیگر مجبوریوں کی وجہ سے سڑکوں اور پارکوں
میں سوتے ہیں،کچی آبادیوں میں بننے والی اونچی عمارتیں معمولی زلزلہ سے گر تباہی
کا سبب بن سکتی ہیں،انہوں نے کہا کہ شہر میں پانی کا بحران مصنوعی ہے اگر اس شہر
میں پانی کی کمی ہے تو پھر شہر کیسے چل رہا ہے،انہوں نے کہا کہ کراچی کے نالوں کی
جتنی مرضی صفائی کرلیں سیلاب نے آنا ہی ہے کیوں کہ سلطان آباد،مچھر کالونی اور
ڈی ایچ اے میں
شہر کا پانی سمندر میں گرنے کے راستے
پر رہائشی منصوبے بناکر اسے بند کردیا گیا ہے۔