پروین رحمان قتل: ملک ریاض سے تفتیش



پروین رحمان قتل: ملک ریاض سے تفتیش


پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کچی آبادیوں اور دیہات کے رہائشیوں کو زندگی کی بہتر سہولیات
 کی فراہمی کے لیے کوشاں سماجی کارکن پروین رحمان کے قتل کیس میں پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض سے تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ کی جانب سے ایک نوٹس کے ذریعے ملک ریاض کو طلب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ کراچی بحریہ ٹاؤن کی زمین حاصل کیے جانے کے وقت مارچ سنہ 2013 میں مقامی دیہاتیوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی پروین رحمان کے قتل میں اپنی پوزیشن واضح کریں۔
ملک ریاض کو 28 اکتوبر کو دن تین بجے اسلام آباد میں ایف آئی اے کے مرکزی دفتر میں طلب کیا گیا ہے۔
اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کے سنہ 2013 میں کراچی میں قتل پر اس وقت کے چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لیا تھا تاہم تاحال سندھ پولیس قتل کے اصل ملزمان تک نہیں پہنچ سکی۔



سپریم کورٹ نے گذشتہ سماعت کے دوران سندھ پولیس کی نااہلی اور اعلی افسران کی زمین قبضہ مافیا سے ملی بھگت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پروین رحمان قتل کے مرکزی کرداروں تک پہنچنےکی ہدایت کی تھی۔
پاکستان میں بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض پر زمینوں پر قبضوں کے الزامات عرصہ دراز سے لگتے آ رہے ہیں اور سپریم کورٹ نے ان کے خلاف تین فیصلے بھی دے رکھے ہیں جن میں سے صرف ایک پر عمل درآمد کرتے ہوئے 450 ارب روپے کی ریکوری کی جا رہی ہے۔
Publish in https://www.pakistan24.tv 26 October 2019

Post a Comment

Previous Post Next Post